رافیل نڈال نے 9 ویں مرتبہ اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

78

روم (جسارت نیوز) ا سپین کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار اور سابق عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس ا سٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ کو شکست دیکر نہ صرف اپنے ٹائٹل کا بھرپور دفاع کیا بلکہ 9ویںمرتبہ ٹرافی اپنے نام کرلی ۔ اٹلی میں ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز فائنل میں اسٹار سربین کھلاڑی جوکووچ اور ہسپانوی اسٹار رافیل نڈال کے درمیان زبردست مقابلہ رہا جس میں رافیل نڈال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سربین حریف کھلاڑی نوویک جوکووچ کو 6-0، 4-6 اور 6-1 سے شکست دیکر نہ صرف ٹائٹل کا بھرپور دفاع کیا بلکہ 9ویںمرتبہ اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ اس سے قبل نوویک جوکووچ نے سیمی فائنل میچ میں حریف ارجنٹائنی کھلاڑی ڈائیگو شارٹزمین کو شکست دیکر جبکے دفاعی چیمپئن رافیل نڈال نے حریف یونانی کھلاڑی اسٹیفانوس ا سٹسپاس کو شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ دوسرے ایونٹ میں جمہوریہ چیک کی نامور ٹینس اسٹار کیرولینا پلسکووا نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز فائنل جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میچ میں برطانوی ٹینس کھلاڑی جوہانا کونتا کو شکست دیکر دوسرا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ اٹلی میں ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز فائنل میچ میں جمہوریہ چیک کی ٹینس اسٹار کیرولینا پلسکووا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف اسٹار برطانوی کھلاڑی جوہانا کونتا کو ا سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان فائنل میچ ایک گھنٹہ اور 25 منٹس تک جاری رہا اور فتح کیرولینا پلسکووا کے نام رہی۔ یہ ٹائٹل جیتنے کے بعد کیرولینا پلسکووا کی سیزن میں ٹائٹلز کی تعداد 2 ہوگئی ۔ کیرولینا کا کہنا تھا کے اٹالین اوپن میں کامیابی کا فائدہ انکو سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن میں ضرور ہوگا۔ ایک اور ایونٹ میں روبرٹ فرا اور جان کیبل پر مشتمل کولمبین جوڑی نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز فائنل ایونٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں مائیکل وینس اور راون کلاسن کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ اٹلی میں ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز فائنل میں روبرٹ فرا اور جان کیبل نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے مائیکل وینس اور جنوبی افریقی جوڑی دار راون کلاسن کو ا سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-3 سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔دریں اثنا بیلاروس کی ٹینس اسٹار وکٹوریہ آزارینکا اور انکی آسٹریلوی جوڑی دار ایشلی بارٹی نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز ڈبلز فائنل میچ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں جرمنی کی اینا لینا اور انکی ہالینڈ کی جوڑی دار ڈیمی سچورسکو شکست دی۔ اٹلی میں ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز فائنل میں بیلاروس کی آزارینکا اور ان کی آسٹریلوی جوڑی دار ایشلی بارٹی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے جرمنی کی اینا لینا اور انکی ہالینڈ کی جوڑی دار ڈیمی سچورسکو سخت مقابلے کے بعد 4-6، 6-0 اور 10-3 سے زیر کر کے ٹائٹل جیت لیا۔