محمود احمد خان ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ، ممبا اسکوارڈ اور ون یونٹ کی جیت

80

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کراچی پر ’’محمود احمد خان ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ‘‘ میں 2 اہم میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ گزشتہ روزجاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پہلے میچ میں ممبا اسکوارڈ باسکٹ بال کلب نے مد مقابل عثمان باسکٹ بال کلب کو 24کے مقابلے میں 41 باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیدی، فاتح کلب کی جانب سے محمد طلحہ13، سعد باسط 12 اور نعمان اعوان نے10جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے حسن اقبال 12اور فیضان یوسف نے 10پوائنٹس سکور کئے۔کھیلے گئے دوسرے میچ میں ون یونٹ باسکٹ بال کلب نے مد مقابل نیشنل باسکٹ بال کلب کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 41کے مقابلے میں44 باسکٹ پوائنٹس سے مات دیدی، فاتح کلب کی جانب سے تاشفین زیدی17،کاشف سروری15 اور اطہر علی نے11جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے علی شیر11، عمر فاروق 8 اور محمد صبیح نے5 پوائنٹس سکور کرکے نمایاں کھلا ڑی رہے۔کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض عامر غیاث، سید مصنف حسین شاہ، محمد جاوید خان، ممتاز احمد اور طارق حسین نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون، محمد راحیل مبین اور راج کمار لکھوانی تھے۔ میچ سے قبل مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ طاہر امین وٹو سے چاروں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔ اس موقع پر منتظم اعلیٰ ٹورنامنٹ غلام محمد خان، عبدالناصر اور دیگر موجود تھے۔اسسٹنٹ کمشنر مطاہر امین وٹو نے کہاکہ کھلاڑی امن کے سفیر اور کھیلوں کا فروغ صحت مند معاشرے کا ضامن ہے، رمضان المبارک میں شاندار باسکٹ بال ایونٹ کے انعقاد پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کو خراج تحسین پیش کی۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ریجنل سپورٹس آفیسر کوہاٹ سید سکندر شاہ تھے۔ رمضا ن ٹورنامنٹ میں روزانہ 3 میچ کھیلے جائیں گے پہلا میچ رات 10 بجے سے شروع ہوگا ۔ٹورنامنٹ کا فائنل 26 یا27 رمضان المبارک کو کھیلا جائے گا۔