سابق جرمن فٹ بالر مسعود اوزل کا ترک صدر اردوان کے ساتھ افطار

63
انقرہ: تُرک صدر رجب طیب اردوان جرمن فٹ بالر مسعود اوزل سے ملاقات کررہے ہیں
انقرہ: تُرک صدر رجب طیب اردوان جرمن فٹ بالر مسعود اوزل سے ملاقات کررہے ہیں

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی میسوت اوزل نے ترک صدر رجب طیب اِردوان کے ساتھ روزہ افطار کیا۔ استنبول میں افطار کے بعد اوزل نے صدر اِردوان کے ساتھ رات کا کھانا بھی کھایا۔ کھانے کا اہتمام عثمانی دورحکومت کے ایک یادگاری مقام دولماباشی محل میں کیا گیا تھا۔ اس موقع پر ہونے والی گفتگو میں دیگر مختلف موضوعات کے علاوہ اوزل نے صدر اِردوان کو بتایا کہ انہیں روس میں منعقدہ ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کے سبب جرمن عوام کی طرف سے عدم احترام کا سامنا کرنا پڑا اور جرمن فٹ بال ایسوسی ایشن کے امتیازی سلوک کو برداشت کرنا پڑا۔