ملتان، میپکو کی بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں ، ساڑھے3 کروڑ جرمانہ عائد

124

 

ملتان (اے پی پی) میپکو ٹیموں نے ٹاسک فورسز کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے ماہ مئی میں 1156 بجلی چور پکڑ لیے، جنہیں 23 لاکھ 75 ہزار یونٹس چوری کرنے پر 3 کروڑ 52 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 382 چوروں کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے۔ یکم تا 18 مئی 2019ء کے دوران ملتان سرکل میں 129 گھریلو، کمرشل اور زرعی ٹیوب ویل کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا اور انہیں 2 لاکھ یونٹس چوری کرنے پر 39 لاکھ 40 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 29 بجلی چوروں کیخلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں میں ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔ ڈیرہ غازی خان سرکل میں 435 افراد کو مختلف طریقوں سے 4 لاکھ 90 ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر 59 لاکھ 48 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 172 مقدمات درج کروائے گئے۔ وہاڑی سرکل میں 112 بجلی چوروں کو 4 لاکھ 62 ہزار یونٹس چوری کرنے پر 72 لاکھ 47 ہزار روپے جرمانہ اور 20 مقدمات کا اندراج کروایا گیا۔ بہاولپور سرکل میں 84 بجلی چوروں کو 2 لاکھ 80 ہزار یونٹس چوری کرنے پر 38 لاکھ 54 ہزار روپے جرمانہ اور 38 مقدمات کا اندراج کروایا گیا۔ ساہیوال سرکل میں 65 افراد کو ایک لاکھ 60 ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر 25 لاکھ 78 ہزار روپے جرمانہ اور 5 مقدمات درج کروائے گئے۔ رحیم یار خان سرکل میں 134 بجلی چوروں کو ایک لاکھ 61 ہزار یونٹس چوری کرنے پر 23 لاکھ 51 ہزار روپے جرمانہ اور 67 ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔ مظفر گڑھ سرکل میں 99 افراد کو 2 لاکھ 69 ہزار یونٹس چوری کرنے پر 39 لاکھ 47 ہزار روپے جرمانہ اور 16 مقدمات درج کروائے گئے۔ بہاولنگر سرکل میں 21 بجلی چوروں کو 74 ہزار یونٹس چوری کرنے پر 17 لاکھ 38 ہزار روپے جرمانہ اور 13 افراد کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے جبکہ خانیوال سرکل میں 77 بجلی چوروں کو 2 لاکھ 75 ہزار یونٹس چوری کرنے پر 36 لاکھ 31 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 22 افراد کیخلاف ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔