سرگودھا، ڈی آئی جی، ایکسائز کا ڈیری فارم، بازاروں کا دورہ، حاضری رجسٹر چیک

35

 

سرگودھا (اے پی پی) ڈائریکٹر جنرل ایکسٹینشن ڈاکٹر منصور احمد خان نے ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈویژن سرگودھا ڈاکٹر رب نواز کوثر کے ہمراہ کے ضلع سرگودھا کے سپارکو ڈیری فارم کا دورہ کیا اور مویشیوں کی افزائش سے متعلق قیمتی ہدایات دیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ضلع سرگودھا کے سول ویٹرنری ڈسپنسری لقمان اور سول ویٹرنری اسپتال بھاگٹانوالہ کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹیکنیکل ڈویژن سرگودھا ڈاکٹر علی شاہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ضلع سرگودھا ڈاکٹر نوید سحر زیدی اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک تحصیل سرگودھا ڈاکٹر تنویر اشرف کلیار بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈائریکٹر جنرل ایکسٹینشن ڈاکٹر منصور احمد خان نے ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈویژن سرگودھا ڈاکٹر رب نواز کوثر کے ہمراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ضلع خوشاب اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو لسٹاک تحصیل خوشاب کے دفاتر، سول ویٹرنری اسپتال خوشاب، سول ویٹرنری ڈسپنسری خالق آباد، سول ویٹرنری اسپتال نوشہرہ، سول ویٹرنری اسپتال آنگہ، سول ویٹرنری اسپتال پیل اور تحصیل نوشہرہ کے ویٹرنری اداروں اور دفاتر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ضلع خوشاب ڈاکٹر عارف سلطان اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک تحصیل خوشاب ڈاکٹر نائلہ بھی ان کے ساتھ تھے۔ ڈویژن سرگودھا کے اس دورہ کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایکسٹینشن ڈاکٹر منصور احمد خان نے دفاتر کی صفائی ستھرائی کے معیار، عملے کی حاضری اور دفاتر کے ریکارڈ کی پڑتال کی۔ مختلف محکمانہ پالیسیوں کے عملدر آمد کی بھی جانچ کی گئی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ویکسین کے فیلڈ اور دفتری ریکارڈ کا معائنہ کیا اور ادویات کے اسٹورز کا جائزہ لیا۔ ادویات کی فراہمی اور موجودگی کو علاقے کی ضرورت کے مطابق برقرار رکھنے کے بارے میں ہدایات جاری کی گئیں تاکہ مویشی پال کو بروقت سہولیات کی فراہمی میں کوئی دقت نہ ہو۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر منصور احمد خان ڈائریکٹر جنرل ایکسٹینشن نے رمضان بازار جوہر آباد، رمضان بازار نوشہرہ اور رمضان بازار خوشاب کا معائنہ کیا۔ محکمہ لائیو اسٹاک کے گوشت اور انڈے کے اسٹالز کا جائزہ لیا۔