مردان، اسکول وین اورکار کے مابین تصادم‘  32 بجے زخمی،2 کی حالت نازک

84

پشاور(اے پی پی)مردان کے پوش علاقہ شیخ ملتون سیکٹر جے میں نجی اسکول پک اپ اور موٹر کار کے درمیان ٹریفک حادثے میں 32 بچے زخمی ہوگئے جن میں دو بچوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ٹریفک حادثہ اسکول وین اور موٹرکار کے درمیان اس وقت آیا جب بچے پک اپ وین میں حسب معمول اسکول لے جارہے تھے کہ اس دوران مخالف سمت سے تیز رفتار موٹر کار آکر ٹکرا گئی۔اسکول پک اپ وین میں 32 بچے سوار تھے جن کو چوٹیں آئی ہیں جبکہ زخمی بچوں میں دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے بچوں کو طبی امداد دینے کے بعد قریبی مردان میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کردیا ہے۔