نوابشاہ، شاہ سچل شامی کی جانب سے محلے کی سطح پر تعلیمی کمیٹی کا قیام

64

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) شاہ سچل شامی کی جانب سے پورے ڈویژن میں محلے کی سطح پر تعلیمی کمیٹی کا قیام، لالا ارشد خاصخیلی، عبداللہ ڈاہری اور منظور شیخ کا تقریب سے خطاب۔ نوابشاہ میں شاہ سچل شامی کے سی ای او لالا ارشد نے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد ڈویژن بھر میں اسکول سے دور رہنے والے بچوں کو تعلیم کے حصول کے لیے اور معاشرے میں شرح خواندگی کو بڑھانے کے لیے بچوں کو اسکولوں میں داخل کروانا ہے، اس کے لیے ہمارے ساتھ دیگر ادارے اور حکومت ہر سطح پر تعاون کے لیے تیار ہے، زراعت تعلیم اور صحت کے میدان میں حکومت پہلے ہی ہمارے ساتھ کام کر رہی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ کہ پاکستانی معاشرہ صحت مند توانا تعلیمی معیار کے ساتھ ساتھ زرعی میدان میں خود کفیل ہو۔ قوموں کی ترقی انکی تعلیم کی ہی بدولت ممکن ہوئی ہے، پاکستان اس وقت جن سماجی، معاشرتی، معاشی میدان میں جن مشکلات سے دوچار ہے، انہیں ہم صرف اور پڑھے لکھے باصلاحیت ذہین محنتی اور تخلیقی صلاحیتوں کے نوجوان کی صلاحیت سے ہی حل کرسکتے ہیں، ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہم کس چیز کو اپنی ترجیح میں رکھتے ہیں قوم جب اپنی ترجیحات کا تعین کرلیتی ہے تو اس کے نتیجے میں کام کی وسعت میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس موقع پر کمیٹی کے عہدیداران کا بھی اعلان کیا گیا، جس میں ایڈیشنل ایجوکیشنل آفیسر راضی خان جمالی کو چیف پیڑن ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری، دیں محمد پٹھان چیئرمین وائس چیئرمین ایڈووکیٹ فرحانہ اور دیگر عہدیداروں کا اعلان بھی کیا گیا۔