میرپورخاص،شہری موٹرسائیکل سے محروم ،شہر میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ

64

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) نامعلوم چور ایک شہری کی موٹر سائیکل لے اڑے ،عید کے قریب آتے ہی چوری ،ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ شروع ہوتے ہی چوری،ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے، میرپورخاص بلدیہ شاپنگ کمپلیکس کے قریب درگاہ نور شاہ کے قریب سے نامعلوم چور عدنان نامی شہری کی موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے ہر سال عید قریب آتے ہی چوری،ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ہو جاتا ہے اور پولیس جرائم کی وارداتوں پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے۔دوسری جانب میرپورخاص پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے چرس اور ہیرو ئن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ محمود آباد تھانے اور 15 مددگار پولیس نے ایس ایس پی جاوید بلوچ کی ہدایت پر مشترکہ کارروائی کے دوران ریلوے اسکول والکرٹ ٹائون اور کوس گھر عمر کوٹ روڈ پر کامیاب کارروائی کے دوران دو منشیات فروشوں نور محمد اور غلام مرتضیٰ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے2030 گرام چرس اور 80 پڑی ہیروئن برآمد کر کے ان کے خلاف 9/A اور9/C کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔