بے لگام میڈیا ماہ مقدس میں بھی فحاشی پھیلارہا ہے،اسداللہ بھٹو

69

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کا مشن ہی اسلامی نظام حکومت کا قیا م ہے عوام کو اب بیدار ہونا ہوگااسلامی نظام حکومت کے قیام کے لیے سب مل کر جماعت اسلامی کے ساتھ جدوجہد کریں۔ان خیالات کا اظہار نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسداللہ بھٹو نے علاقہ گجروضلع شمالی کے تحت مچھر کالونی میںدعوت افطارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں میڈیا کیذریعے فحاشی پھیلائی جارہی ہے، ریٹنگ کی دوڑ نے اس ماہ کے تقدس کا خیال بھی نہیں رکھا جا رہا ہے، بلکہ حکومتی سطح پرناچ گانے کی محافل کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے، محمدﷺکے غلام فحاشی پر مبنی ابو جہل کا نظام ہرگز قبول نہیںکریںگے، رمضان قرآن کے نزول کا مہینہ ہے قرآن جو پوری کائنات کے لیے سرچشمہ رشد و ہدایت ہے، قرآن کو مضبوطی تھام کر اللہ کی مدد کے ساتھ ان لادینی باطل قوتوں کی چالوں کا مقابلہ کرکے انکی چالوں کو ناکام بنانا ہوگا۔ہر آنے والی حکومت گزشتہ دور سے بھی بدترثابت ہورہی ہے تبدیلی کے دعوے داروں سے میں سوال کرتا ہوںکیاسودی قرضوں سے معیشت مستحکم ہو سکتی ہے؟سود کے خلاف اللہ اور اسکے رسول ﷺ نے اعلان جنگ کررکھا ہے، اس سودی نظام کے باعث ہونے والی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے، آئی ایم ایف کی غلامی پاکستانی قوم کو ہرگز منظور نہیں، عافیہ کی رہائی کا وعدہ کرنے والی حکومت نے9ماہ گزرنے کے باوجود چپ سادھ رکھی ہے ۔ماہ رمضان وہ مقدس مہینہ ہے جس میںاللہ تمام دنیا کے مسلمانوں کے لیے اپنی بیش بہارحمتوںاوربرکتوںکے خزانوں کی برسات کرتا ہے۔ اس موقع پرجماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ چنا نے بھی خطاب کیا۔دعوت افطار میںیوسی گجرو کے قائم مقام ناظم علاقہ منہاج الدین، پبلک ایڈ کمیٹی ضلع شمالی کے معاون حاجی طور خان ،علاقہ معززین اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔