آصف زرداری کی 13جون تک عبوری ضمانت منظور

172

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری کی 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض 13 جون تک عبوری ضمانت منظورکر لی۔

آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی،درخواست میں آصف زرداری نے مئوقف اپنایا کہ نیب نے ایک اور انکوائری میں 23 مئی کو طلب کیا ہے،گرفتاری کا خدشہ ہے،عدالت ضمانت منظور کر کے نیب کو گرفتاری سے روکے۔

عدالت نے آصف زرداری کی 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض 13 جون تک عبوری ضمانت منظور کرلی،یہ آصف زرداری کی آٹھویں کیس میں عبوری ضمانت ہے، آصف زرداری سات مختلف کیسز میں پہلے ہی عبوری ضمانت پر ہیں۔