ملک محمد خان فٹبال سنگھولین اسٹار کی آزاد مسلم پر برتری

92
ملک محمد خان فٹبال ٹورنامنٹ میں شریک ٹیم کا میچ سے قبل لیاگیا گروپ فوٹو
ملک محمد خان فٹبال ٹورنامنٹ میں شریک ٹیم کا میچ سے قبل لیاگیا گروپ فوٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آل کراچی ملک محمد خان شہید یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ 2019 زیراہتمام۔لائٹ آف بلوچ فٹبال کلب۔گبول پارک لیاری میں آزاد مسلم اور سنگھولین اسٹار کے درمیان ہونیوالے میچ میں دونوں ٹیموں نے شاندار پاسز کے زریعے شائقین فٹبال کومحفوظ کیا۔تاہم پہلے ہاف میں کوبھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا۔دوسرے ہاف میں بھی دونوں میں بھی دونوں ٹیموں نے بہترین پاسز کا سلسلہ جاری رکھا۔دوسرے ہاف کے 21ویں منٹ میں سنگھولین اسٹار کے سکندر کی جانب سے لگائی گئی کک کو آزاد مسلم کے ڈیفنڈر سمیر نے ڈی کے اندر دانستہ طور پر ہاتھ لگایا۔جس کی بناء پر ریفری یوسف فیفا نے سنگھولین اسٹا کو پنلٹی ککس ایوارڈ کیا۔پنلٹی ککس کو سنگھولین اسٹار کے سجاد نے گول کرکے اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلادی۔ایک گول کے خسارے میں جانے کے بعد آزاد مسلم کے فاروڈ نے گول کرنے کے یقینی مواقع ضایع کیے۔میچ کا اختتام سنگھولین اسٹار کے حق میں ایک صفر رہا۔ دوسرے میچ کلری اسٹار اور گرین بلوچ ماریپور کے مابین کھیلا گیا۔میچ کے آغاز سے ہی تیزی دیکھنے میں آہی۔دونوں ٹیموں نے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے بہت سے یقینی گول کرنے کے چانس ضایع کیے۔پہلے ہاف کے 11ویں منٹ میں کلری اسٹار کے نادر کی کک گول پوسٹ کو چھوکر گئی۔ پہلے ہاف کے 25ویں منٹ میں گرین بلوچ کے رحیم نے گول کرنے کا موقع ضایع کیا۔میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔دوسرے ہاف کے 5ویں منٹ میں گرین بلوچ کے سرفراز کی ٹرائی کو کلری اسٹار کے گول کیپر راشد نے ناکام بنایا۔گرین بلوچ کی جانب سے دوسرے ہاف میں مقیت کے کراس پر رحیم نے گول کرنے کا آسان موقع ضایع کیا۔دوسرے ہاف کے 12ویں منٹ میں مقیت کی لگائی گئی فاول کک کو آصف نے گول میں تبدیل کردیا۔24ویں منٹ میں کلری اسٹار کے نادر نے گول کرنے کا آسان موقع ضایع کیا۔میچ کا اختتامی وسل پر گرین بلوچ ماریپور کے ایک صفر کی برتری سے گرائونڈ سے فاتح بن کر نکلی۔ میچوں میں ریفری کے فرائض حیدر علی۔یوسف فیفا۔جبکہ ڈپٹی ریفریوں میں خالد۔ آصف۔نبیل۔ میچ کمشنر کے فرائض ندیم بلوچ نے اداکیے۔