محمود احمد خان ٹرافی باسکٹ بال ،ممبا اسکوارڈ کامیاب

74

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کراچی پر جاری ’’محمود احمد خان ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ‘‘ میں 2 مزید میچوں کے فیصلے ہو گئے۔ پہلے میچ میں ممبا اسکوارڈ باسکٹ بال کلب نے مد مقابل پیٹریشین اسٹارز باسکٹ بال کلب کو 31 کے مقابلے میں 37 باسکٹ پوائنٹس سے شکست دے دی۔ فاتح کلب کی جانب سے آصف اقبال18 ، محمد طلحہ 9 اور نعمان اعوان نے 6 جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے ایلوس فرنانڈس 12، NDلارکن 10 اور رچرڈ بلیزے نے 8 پوائنٹس اسکور کئے۔ کھیلے گئے دوسرے میچ میں لیکول بالرز باسکٹ بال کلب نے مد مقابل عثمان باسکٹ بال کلب کو 31 کے مقابلے میں 39 باسکٹ پوائنٹس سے مات دے دی۔ فاتح کلب کی جانب سے خضر منیر 14، شاہ زین ملک 9 اور حسن موتی والا نے 8 جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے حمزہ خواجہ 10، حمزہ پروانی 9 اور حسن اقبال نے 8 پوائنٹس اسکور کر کے نمایاں کھلاڑی رہے۔ کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض سید مصنف شاہ، زاہد ملک، راج کمار، طارق حسین، عامر غیاث اور محمد جاوید خان نے انجام دیئے۔