جوکووچ اور نڈال اٹالین اوپن ٹینس مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے

74

روم (جسارت نیوز) عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ اور دفاعی چیمپئن رافیل نڈال فتوحات برقرار رکھتے ہوئے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے۔ اٹلی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز سیمی فائنلز میں اسٹار سربین کھلاڑی جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ارجنٹائنی کھلاڑی ڈائیگو شارٹزمین کو سخت مقابلے کے بعد 6-3، 6-7 (2-7) اور 6-3 سے زیر کر کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، دوسرے سیمی فائنل میں ہسپانوی کھلاڑی اور دفاعی چیمپئن نڈال نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف یونانی کھلاڑی سٹیفانوس سٹسپاس کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی، اس کے ساتھ ہی نڈال نے ماسٹرز ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنے کی ففٹی بھی مکمل کر لی۔ دونوں کھلاڑیوں کی حالیہ فارم اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے فائنل میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔