کیرن پولارڈ اور ڈیوائن براوو ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل

59

کنگسٹن (جسارت نیوز)کرکٹ ویسٹ انڈیز نے رواں ماہ کے آخر میں شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کیلئے ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی، کیرن پولارڈ اور ڈیوائن براوو کو بھی شامل کر لیا گیا ہے، دونوں آل رائونڈرز ورلڈ کپ کیلئے اعلان کردہ 15 رکنی ویسٹ انڈین اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے تھے، براوو کی ریزرو کھلاڑیوں میں شمولیت حیران کن ہے کیونکہ انہوں نے گزشتہ برس انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ریزرو کھلاڑیوں میں سنیل ایمبرس، ڈیوائن براوو، جان کیمپ بیل، جوناتھن کارٹر، روسٹن چیس، شین ڈورچ، کیمو پال، خارے پائری، کیرن پولارڈ اور ریمون ریفر شامل ہیں۔