ہیگربرگ کی شاندار ہیٹرک، لیون فیمی نائنز نے مسلسل چوتھی مرتبہ ویمنز چیمپئنز فٹ بال لیگ ٹائٹل جیت لیا

53

لندن (جسارت نیوز) ہیگربرگ کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت لیون فیمی نائنز کلب نے مسلسل چوتھی مرتبہ ویمنز چیمپئنز فٹ بال لیگ ٹائٹل جیت لیا، فاتح کلب نے فیصلہ کن معرکے میں بارسلونا فیم نینو کلب کو 4-1 گولز سے شکست دی۔ ویمنز چیمپئنز فٹ بال لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے فائنل میں لیون فیمی نائنز کلب نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بارسلونا فیم نینو کلب کو ایک کے مقابلے میں چار گولز سے ہرا کر ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا، ہیگربرگ نے شاندار ہیٹ ٹرک اسکور کر کے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا اور میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔