جیکب آباد، جماعت اسلامی کی  جانب سے مستحقین میں راشن تقسیم

45

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی حلقہ فیلمی لین کی جانب سے مستحقین میں راشن تقسیم۔ ناظم جماعت اسلامی حلقہ فیملی لین محمد عمر سہاگ نے تقسیم راشن تقریب میں موجود شرکا سے کہا کہ جماعت اسلامی روز اول سے اپنی بساط کے مطابق مختلف قسم کے عوامی خیر و بھلائی، امداد و تعاون کے کاموں کو اپنا لازمی حصہ گردانتی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں مستحقین میں تقسیم راشن بھی اسی بھلائی کا تسلسل ہے۔ انہوں نے اہل خیر کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے جماعت اسلامی پر اعتماد کر کے اس کار خیر میں تعاون فرمایا۔