عبدالستار کشمیری کو ڈی ایس پی گولارچی  تعینات، فرائض کی ادائیگی شروع کردی

46

گولارچی (نمائندہ جسارت) آئی جی سید کلیم امام نے عبدالستار کشمیری کو ڈی ایس پی گولارچی تعینات کردیا۔ عبدالستار کشمیری نے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کردی۔ عبدالستار کشمیری اس سے قبل بھی گولارچی ایس ایف راہو میں ڈی ایس پی کے طور پر اپنے فرائض دیتے رہے ہیں۔ عبدالستار کشمیری کی تعیناتی کا شہریوں نے خیر مقدم کیا ہے۔