لاڑکانہ ،فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے جاں بحق  ہونے والے4 افرادکی نماز جنازہ ادا کردی گئی

51

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) نصیرآباد کے گاؤں مڈا ڈیرہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے جاںبحق ہونے والے 4 افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، علاقے میں خوف و ہراس اور سوگ کی فضا برقرار ہے، لاڑکانہ کے قریب نصیرآباد تھانہ کی حدود گاؤں مڈا ڈیرہ میں نامعلوم مسلح افراد کی گھر پر فائرنگ سے والد محمد ہاشم اور اسکے تین بیٹے محمد اسلم، محمد سلیم اور محرم علی موقع پر جانبحق ہوگئے تھے جبکہ ایک بیٹا شدید زخمی ہو گیا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ تھا تاہم چاروں جاںبحق افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ واقعے میں ملوث ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ بروہی قبائل میں دیرینہ دشمنی کے باعث واقع رونما ہو