کسٹم بلوچستان کی لک پاس پر کارروائی،  اسمگل کی جانے والی اشیا ضبط

89

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کسٹم بلوچستان کی لک پاس پر کارروائی،اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد کر لیا۔کسٹم حکام کے مطابق کسٹم بلوچستان نے لک پاس چیک پوسٹ کے قریب کارروائی کی کارروائی کے نتیجے میں مسافربس سے اسمگل شدہ سامان برآمدکر لیا گیا جس میںغیر ملکی جوسز،بسکٹ،ٹائرزسمیت دیگراشیا شامل ہیں ۔ ترجمان کے مطابق برآمدشدہ سامان کی مالیت تقریباً ڈیڑھ کروڑ رو پے سے زائد ہے۔