سرکاری گودام سے گندم چرانے والوں کی ضمانت مسترد،عدالت سے فرار

66

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سرکاری گوداموں سے کروڑوں روپے کی گندم کی بوریاں اور باردانہ چوری کرنے کے الزام میں گرفتار محکمہ خورک کے دو ملازمین حیدر آباد کی اینٹی کرپشن کی عدالت سے ضمانت منظور نہ ہونے پر فرار ہوگئے۔ اینٹی کرپشن دادو سرکل میں درج مقدمے میں دادو کے8 گوداموںسے کروڑوں روپے کی گندم اور زمینداروں کے لیے موجود باردانے کی بوریاں چوری کرکے فروخت کرنے کے مقدمے میں نامزد محکمہ خوراک کے ملازمین محرم پیچوہو، محمد حسن کھوکھر ضمانت قبل از گرفتاری میں اضافے کے لیے اینٹی کرپشن عدالت حیدرآباد میں پیش ہوئے، عدالت نے ان کی ضمانت کی مدت میں اضافہ کرنے کے بجائے ان کی ضمانتیں رد کردیں جس کے بعد ملزمان عدالت کے احاطے سے فرار ہوگئے۔ اینٹی کرپشن سرکل دادو کے ذرائع کے مطابق ملزمان کو فرار کرانے میں ان کے وکلا نے مدد کی، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔