رمضان المبارک رحمت،مغفرت اور جہنم سے نجات کا مہینہ ہے،محمد یوسف

124

کراچی(پ ر) امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی محمد یوسف نے علاقہ گڈاپ ضلع شمالی میں دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک رحمت،مغفرت اور جہنم سے نجات کا مہینہ ہے، یہی وہ مبارک مہینہ ہے، جس میں رشدو ہدایت کا ابدی سرچشمہ قرآن کریم نازل ہوا۔ رمضان المبارک صبر کا مہینہ ہے اور صبر کا بدلہ جنت ہے، یہ غم خواری کا مہینہ ہے، اس لیے غریبوں اورمحتاجوں کی خبرگیری کرنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ماہ مبارک کا مقصد قرآن مجید پڑھنا،سننا اوراس پر عمل کرنے کی استعداد پیداکرناہے۔محفل قرآن،دورہ قرآن،تراویح ودیگر سرگرمیوں کے ذریعہ قرآن مجید سے تعلق جوڑاجاسکتا ہے۔قرآن مکمل ضابطہ حیات ہے،جس سے پوری دنیا میں امن وانصاف قائم ہوسکتا ہے۔