یہ حکومت خود ہی اپنے آپ کو گرادے گی، مریم نواز

150

مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہاکہ حکومت کو کسی اپوزیشن کی ضرورت نہیں،یہ حکومت خود ہی اپنے آپ کوگرادے گی۔

مریم نواز نے پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی سے ہی ملک چلے گا، عوام کی بالادستی سے ہی ملک نے چلنا ہے،وزیر اعظم کے پاس جھوٹ بولنے کے علاوہ کچھ نہیں ہے،اب عمران خان کے پاس بھی جھوٹ ختم ہو گئے ہیں، حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ آپ پارلیمنٹ میں بطور رکن کب آرہی ہیں؟ جس پر مریم نواز نے جواب دیا بہت جلد انشا اللہ۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ حکومت کو کسی اپوزیشن کی ضرورت نہیں،یہ حکومت خود ہی اپنے آپ کوگرادے گی،یہ حکومت خود اپنی دشمن آپ ہے۔