چیک باؤنس کیس: سابق گورنر عشرت العباد کے بھائی عامر العباد کو جیل بھیج دیا گیا

206

عدالت نے چیک باونس کے مقدمے میں گرفتار سابق گورنر سندھ عشرت العباد کے بھائی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

پولیس نے عامر العباد کو جوڈیشیل مجسٹریٹ ساؤتھ کی عدالت نے پیش کیا جہاں ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ استدعا کی گئی۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ اب تک کى کیا تفتیش ہے؟جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرلیے گئے ہیں۔ جواب سن کر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ کام تو صرف آدھے گھنٹے کا ہوتا ہے۔
عامر العباد کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت میں ملزم کی ضمانت کی درخواست جمع کرا رہے ہیں،اس پر جرح کر لى جائے۔جس پر عدالت نے کل صبح کا وقت دے دیا۔
تاہم عدالت نے پولیس کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے ملزم عامر العباد کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
واضح رہے کہ پولیس نے گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے چھوٹے بھائی کو چیک باؤنس ہونے کے الزام میں جمعہ کو گلستان جوہر میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔جس کے بعد انہیں تھانے لایا گیا۔