محمد اشرفل کا 14 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا، مصدق حسین تیز ترین ون ڈے انٹرنیشنل ففٹی بنانے والے بنگلا دیشی کھلاڑی بن گئے

85

ڈبلن (جسارت نیوز) مصدق حسین نے بنگلا دیش کی طرف سے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین ففٹی کا نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا، انہوں نے آئرلینڈ میں کھیلی گئی سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف فائنل میں 20 گیندوں پر برق رفتار ففٹی بنا کر یہ سنگ میل عبور کیا، انہوں نے سابق ہم وطن بلے باز محمد اشرفل کا ملک کی طرف سے تیز ترین ون ڈے انٹرنیشنل ففٹی کا 14 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا، اشرفل نے 2005ءمیں انگلینڈ کے خلاف میچ میں 21 گیندوں پر ففٹی اسکور کی تھی۔ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین ففٹی کا عالمی ریکارڈ سابق جنوبی افریقن بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز کے پاس ہے جنہوں نے 2015ءمیں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں 16 گیندوں پر ففٹی بنا کر تاریخ رقم کی تھی۔