فٹبال کو چز کھیل میں نئے ٹیلنٹ کو متعارف کرائیں،نئیر رضا

77

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہا ہے کہ کھیلوں کو فروغ دیکر نہ صرف صحتمند معاشرے کا قیام بلکہ ہم اپنے نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے بھی دور رکھ سکتے ہیں انہوںنے اعلان کیا کہ بلدیہ کورنگی کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے کے ساتھ کھیلوں کی ترقی اور فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے اور ہمیشہ کرتی رہے گی، فٹ بال کھیل کے قوانین سے متعلق اگاہی کے لئے کوچنگ کورس کا انعقاد ایک مثبت عمل ہے ایسے عمل کے ذریعے ہم کھیلوں کو ترقی او ر بہتر انداز میں فروغ دے سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نسیم حمید اسپورٹس اکیڈمی کورنگی میں D سرٹیفکٹ کوچنگ کورس کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کوچنگ کورس کی تکمیل کرنے والے کوچز میں اسناد بھی تقسیم کیں۔ تقریب میں ڈائریکٹر کونسل بلدیہ کورنگی ارشاد احمد آرائیں ،سیف گولڈ مڈلسٹ نسیم حمید ،معروف اسپورٹس آرگنائزر قمریار خان اور دیگر موجود تھے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضانے کوچنگ کورس مکمل کرنے والے فٹ بال کوچز سے کہا کہ وہ بہترین تربیت کے ذریعے فٹ بال کھیل میں نئے ٹیلنٹ کو متعارف کرائیں نیک نیتی اور ایمانداری کے ساتھ کھلاڑیوں کی بہترین انداز میں تربیت کرائیں تاکہ ہمارا یہ ٹیلنٹ دنیا میں پاکستان کا پرچم سر بلند اور اپنے ملک اور خود آپ کانام روشن کریں نیئر رضا نے اسپورٹس آرگنائزرز کو یقین دلا یا کہ کھیلوں کے میدانوں کو آباد اور کھیل کے فروغ میں ہر ممکن تعائو ن کیا جائیگا ۔