جسارت بہترین کوریج کے ساتھ عوام کی رہنمائی کررہا ہے، سید عبدالرشید

85

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جسارت کے 49ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے امیر و ممبر صوبائی اسمبلی سید عبدالرشید نے کہا کہ جسارت اپنے 50 برس میں داخل ہورہا ہے میں جسارت کے منتظمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، جسارت اخبار ہی نہیں پاکستان کے نظریات،آئین اور حقوق کا علمبردار بھی ہے۔انہوں نے کہاکہ میں سندھ اسمبلی میں عام آدمی کا نمائندہ ہوں لیاری کے لوگوں نے مجھ پر اعتماد کیا ہے میں اکیلے عام آدمی کی نمائندگی اسمبلی میں کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جسارت ایک اچھی کوریج کے ساتھ عوام کی رہنمائی کررہا ہے،اس وقت بہت سارے اخبارات مارکیٹ میں موجود ہیں لیکن جسارت اخبار دیگر اخباروں کے مقابلے میں روشنی کی مانند موجود ہے میں امید رکھتا ہوں جسارت کا یہ سفر اسی طرح جاری رہے گا اور جسارت اپنے مشن کے ساتھ اپنے تکمیل کی طرف بڑھے گا۔