جسارت نے حق اورسچ سے کبھی دستبرداری قبول نہیں کی، حافظ نعیم

90

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جسارت کے 49ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حا فظ نعیم الر حمن کا کہنا تھا کہ جسارت صرف ایک اخبار ہی نہیں بلکہ ایک نظریہ اور تحریک کا نام ہے،جسارت نے نظریاتی جدوجہد اور جمہوری تحریکوں
میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا اور حق و سچ کی ترجمانی کی ہے،جسارت نے نہ صرف عوامی مسائل کو اجاگر کیا بلکہ ان کا حل بھی تجویز کیا ہے یہی جسارت کا اعزاز ہے، جسارت سے وابستہ افراد پابند سلاسل بھی ہوئے لیکن اپنے حق و سچ کے مشن سے دستبرداری قبول نہیں کی،جسارت کا یہ مشن جاری رہے گا، حق گوئی کے جرم میں جسارت کو بندشوں کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے لیکن وہ اپنے مشن سے دستبردار نہیں ہوا جسارت نے نظریات پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا اورانقلابی جدوجہد کی ہے،جسارت کا نام ہمیشہ سنہرے حروف سے لکھا جائے گا ،جسارت کے49 ویں یوم تاسیس کے موقع پرجسارت کی انتظامیہ سمیت پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔