محمد حسین محنتی کا قمرالزمان کائرہ سے اظہار تعزیت

92

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر اور سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے سابق وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء قمر الزمان قائرہ کے جواں سال صاحبزادے اسامہ قمر کی حادثاتی موت پر دلی دکھ کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور دیگر پسماندگان ولواحقین کیلیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔دریں اثناء محمد حسین محنتی نے مقامی اسپتال پہنچ کر جماعت اسلامی ضلع ٹھٹھہ کے سابق امیر محمد اسماعیل گندرو کی عیادت اور ان کی جلد ومکمل صحتیابی کی دعا کی۔اس موقع پر ان کے صاحبزادے حبیب اللہ گندرو اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔