کراچی ائر پورٹ پر کسٹمز کی کارروائی 2 مسافروں سے ہیروئن برآمد

68

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی انٹر نیشنل ائر پورٹ پر کسٹمز نے غیرملکی فضائی کمپنی میں سفر کرنے والے 2 مسافروں سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کرلی۔ کسٹمز ترجمان کے مطابق برآمد کی گئی ہیروئن کی مالیت ایک کروڑ40 لاکھ روپے ہے۔کسٹمز ترجمان کے مطابق پاکستان کسٹمز کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کے انٹرنیشنل ڈیپارچر لاؤنج پر تعینات عملے نے دوران چیکنگ تھائی ائرویز کی فلائٹ TG 508 سے بنکاک جانے والے 2 مسافروں قاضی توصیف الدین اور عبداللہ کے قبضے سے ایک کلو 400 گرام ہیروئن پاؤڈر برآمد کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔برآمد شدہ ہیروئن پاؤڈر کو ملزمان نے انتہائی مہارت سے اپنے ہینڈ ٹرالی بیگز میں چھپایا تھا۔