۔49برس سے جسارت کراچی کے مسائل اجاگر کرتا آرہا ہے، مرتضیٰ وہاب

105

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جسارت کے 49ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جسارت نے گزشتہ 49 برس میں عوام کو حق اور سچ کے ساتھ ان کے مسائل کو اجاگر کر نے میں اہم
کردار ادا کیا ہے۔جسارت کی گولڈن جوبلی کے موقع پر جسارت کی انتظامیہ اور اس کے کارکنان کو مبارکباد پیش کرتاہوں،جسارت نے جس طرح کراچی سمیت دیگر شہروں کے مسائل کو گزشتہ 49 برس میں اجاگر کیا ہے وہ قابل ستائش ہے میری دعا ہے کہ جسارت مزید 50 سال عوام کی خدمت کرے ۔