یونان: اسرائیلی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ‘ صہیونی پرچم نذر آتش

107
ایتھنز: فلسطین پر اسرائیلی قبضے اور مسلمانوں کی بے دخلی کے خلاف یونانی شہری اور سماجی کارکن ریلی نکال رہے ہیں
ایتھنز: فلسطین پر اسرائیلی قبضے اور مسلمانوں کی بے دخلی کے خلاف یونانی شہری اور سماجی کارکن ریلی نکال رہے ہیں

ایتھنز (انٹرنیشنل ڈیسک) یونان میں بسنے والے فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے جمع ہوکر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے صہیونی ریاست کا پرچم نذر آتش کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطین کے اکہترویں یوم نکبہ کے موقع پر یونانی دارالحکومت ایتھنز میں فلسطینیوں نے صہیونی ریاست کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے فلسطینی میں اسرائیلی فوج کے مظالم اور بڑھتی یہود آبادکاری کے خلاف احتجاج کیا اور تل ابیب حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر مقامی افراد نے بھی مظاہرین کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ یونانی حکومت کو بھی فلسطینیوں کا خون بہانے میں برابر کا ذمے دار ٹھہرایا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں اسرائیل مخالف بینر اٹھا رکھے تھے۔ شرکا نے اسرائیل میں ہونے والے گانوں کے مقابلے یورووژن کے بائیکاٹ کی اپیل بھی کی۔