صوابی ، 6 سہولت کاروں سمیت 86 مشتبہ افراد زیر حراست

66

صوا بی (آ ئی این پی)صوابی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کر کے 6 سہولت کاروں سمیت 86 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے، جن سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔جمعرات کو ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی نے بتا یا کہ پولیس نے یارحسین، دوبیان، سوڈھیر اور یعقوبی کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا ہے، گرفتار افراد سے جو اسلحہ برآمد ہوا ہے اس میں ایک کلاشنکوف، ایک ریپیٹر، 2پستول اور کارتوس شامل ہیں۔انہوںنے یہ بھی بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران 200 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق بھی کی گئی۔