امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں کمی

71

نیویارک (اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں کمی ہوئی تاہم مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی وجہ سے سپلائی متاثر ہونے کے امکانات پر قیمتوں میں کمی محدود رہی۔ نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے کے بعد نرخ 44 سینٹ (0.6فیصد) کم ہوکر 72.18 ڈالر فی بیرل رہے۔ ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ کے سودے 7 سینٹ کمی کے ساتھ 62.80 ڈالر فی بیرل طے پائے۔