پاکستان منی لانڈرنگ کے خاتمے کیلیے کردارادا کرر ہا ہے،ملیحہ لودھی

133

نیویارک (اے پی پی)پاکستان نے سرمائے کے غیرقانونی بہائو کو روکنے کے لیے ملکی اور عالمی سطح پر مزید مربوط کوششوں کی ضرورت پرزوردیا ہے۔یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے گزشتہ روز سرمائے کے غیرقانونی بہائو کو روکنے کے ضمن میں اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی حکومت اس غیرقانونی اقدام کے خلاف اقوام متحدہ کے انسداد بد عنوانی کے قانون سمیت تمام بین الاقوامی قوانین اورمعاہدوں کی روشنی میں اقدامات اٹھانے کے لیے پرعزم ہے، سرمائے کی ایک ملک سے دوسرے ملک میں غیرقانونی منتقلی کے نتیجے میں بالخصوص ترقی پذید ممالک میں اقتصادی ترقی پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سرمائے کی غیرقانونی منتقلی معاشی کارگردگی متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ تخفیف غربت کی راہ میں بھی رکاوٹیںپیداکرتی ہے۔ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہاکہ سرمائے کے غیرقانونی بہائو اورمنی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کی مربوط کوششیں ضروری ہیں اوراس ضمن میں پاکستان اپنا کردارادا کرر ہا ہے۔