کراچی تیل اور گیس کے ذخائر : 55 میٹر مزید کھدائی کی جائے گی

256

اسلام آباد: وزارت پٹرولیم کا کہنا ہے کہ تیل اور گیس نہ ملنے کی تصدیق کے بعد بھی 55 میٹر مزید کھدائی کی جائے گی۔

تفصیلات کےمطابق وزارتِ پٹرولیم نے تصدیق کی ہے کہ سمندر میں تیل اور گیس کے ذخائر نہیں ملے،تاہم یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ  55 میٹر مزید کھدائی کے بعد کنواں بندکر دیا جائے گا۔

ترجمان وزارت پٹرولیم نے کہا کہ کیکڑا ون میں موجود ذخائر میں پانی کا تناسب زیادہ ہے، ہائیڈرو کاربن کا مطلوبہ ذخیرہ نہ مل سکا۔کنوئیں کی گہرائی 5634 میٹر ہے، مزید پچپن میٹر کھدائی کر کے دیکھا جائے گا اس کے بعد کنواں بندکردیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزارت پٹرولیم کے اعلیٰ‌ حکام نے ڈرلنگ روکنے کی تصدیق کردی تھی جبکہ ابتدائی نتائج سے ڈی جی پٹرولیم کو آگاہ کردیا گیا تھا۔