ملک محمد خان فٹبال بلوچ برادرز نے لیاری یونائٹیڈ کو شکست دے دی

35
ملک محمد خان فٹبال ٹورنامنٹ میں شریک ٹیم کا میچ سے قبل لیاگیا گروپ فوٹو
ملک محمد خان فٹبال ٹورنامنٹ میں شریک ٹیم کا میچ سے قبل لیاگیا گروپ فوٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آل کراچی ملک محمد خان شہید یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ 2019 زیراہتمام لائٹ آف بلوچ فٹبال کلب۔گبول پارک لیاری میں پہلے میچ میں بلوچ برادرز نے مقامی ٹیم لیاری یونائیٹڈ کو ایک ایک گول سے برابر ہونے کے بعد پنلٹی ککس سے شکست دے کر اگلے رائونڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔دوران میچ بلوچ برادرز کی جانب سے فیض محمد جبکہ لیاری یونائیٹڈ کی جانب سے محمد بخش نے گول اسکور کیا۔ دوسرے میچ میں لعل بخش میموریل اور پھول پتی بلوچ کے مابین میچ میں ابتداء میں تیزی دیکھنے میں آہی۔پہلے ہاف کے 7ویں منٹ میں لعل بخش میموریل کے فاروڈ انیس کے ٹرائی گول ہوتے ہوتے رہ گیا۔پہلے ہاف کے 17ویں منٹ میں پھول پتی بلوچ کے فاروڈ کے مشترکہ موومنٹ خطرناک ثابت ہوسکتی تھی لیکن لعل بخش میموریل کے دفاعی کھلاڑی نے اس مومنٹ کو ناکام بنایا۔میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں کی جانب سے بہترین موومنٹ دیکھنے میں آے۔لیکن کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔میچ کا اختتام بغیر کسی گول کے برابر رہا۔بعد ازاں پنلٹی ککس پر لعل بخش میموریل نے 2 کے مقابلے میں 4 گول سے کامیابی حاصل کرلی ۔ان میچوں میں ریفری کے فرائض آصف یوسف فیفا،جبکہ معاون میں محسن نبیل اور خالد نے انجام دیے۔