فن لینڈ میں تُرک وزیرخارجہ  کی جرمن ہم منصب سے ملاقات

101
ہیلسنکی: تُرک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو جرمن ہم منصب ہائیکوماس سے گفتگو کررہے ہیں
ہیلسنکی: تُرک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو جرمن ہم منصب ہائیکوماس سے گفتگو کررہے ہیں

ہیلسنکی (انٹرنیشنل ڈیسک) ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی میں اپنے جرمن ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق اولو نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں اپنے ہم منصب ہائیکو ماس سے ملاقات کی تفصیل جاری کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ جرمنی کے ساتھ آیندہ ہونے والے مذاکرات میں کئی موضوعات پر صلاح و مشورے کیے جائیں گے۔ ہیلسنکی میں یورپی کونسل کے اجلاس سے متعلق انہوں نے کہا کہ یورپی کونسل کو یورپ میں اپنی پالیسی میں تبدیلی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔