چین: منہدم فیکٹری کی عمارت کے ملبے سے 10لاشیں نکال لی گئیں

63
شنگھائی: منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے میں دب جانے والے افراد کی تلاش جاری ہے
شنگھائی: منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے میں دب جانے والے افراد کی تلاش جاری ہے

شنگھائی (انٹرنیشنل ڈیسک) چین میں زیر تعمیر عمارت منہدم ہونے کے بعد اس کے ملبے تلے دبے 10 فراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد سے 20 مزدور لاپتا ہیں اور ان کی تاحال کوئی خبر نہیں۔ پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شنگھائی میں پیش آنے والے حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ واقعے کے بعد سے ایمبولینس گاڑیاں اور امدادی ٹیمیں کارروائی میں مصروف ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت عمارت کی بالائی منزلوں میں تعمیری کام جاری تھا۔