ملک بھر کی تاجر برادری مفاد پرستوں کو پہچان چکی ہے،گلزار فیروز

90

کراچی(اسٹاف رپورٹر)یونائٹیڈ بزنس گروپ (یو بی جی)کے ترجمان گلزار فیروز نے کئی باروفاداریاں تبدیل کرنے والے ایف پی سی سی آئی کی ایگزیکٹوکمیٹی کے ممبرمرزاعبدالرحمان کی جانب سے کسی مخصوص عناصر کے اشارے پر ایف پی سی سی آئی اور یونائٹیڈ بزنس گروپ پر کی جانے والی بہتان تراشیوں کو تجارتی حلقوں میںانکی ناکامی کا شاخسانہ اوریو بی جی فوبیا قرار دیا ہے۔گلزار فیروز نے کہا کہ مجھے عبدالرحمان کی بے خبری پر حیرت ہوئی ہے جنہوں نے اپنے حالیہ بیان میں یہ کہا کہ یو بی جی نے اپنے حالیہ امریکی دورے میں کوئی تجارتی معاہدے نہیں کئے ،حالانکہ یو بی جی رہنمائوں نے امریکا کا کوئی دورہ نہیں کیا بلکہ امریکا کے دورے پر ایف پی سی سی آئی کا نمائندہ وفدگیا تھا۔گلزار فیروز نے کہا کہ بے بنیاد الزامات عائد کرنا اور بلاوجہ تنقید کرنا عبدالرحمان کی عادت کا حصۃ ہے شائد اسی لئے انکا کیریئرمشکوک رہا ہے،وہ بزنس کمیونٹی کی خدمت کی بجائے صرف شوشے چھوڑتے رہتے ہیں ،بزنس کمیونٹی کی حمایت ھاصل کرنے میں ناکامی مرزا عبدالرحمان نے اپنے کسی دوست کو فائدہ پہنچانے کیلئے ایف پی سی سی آئی کے سابق سینئرنائب صدرسید مظہرعلی ناصرکو صدر ایف پی سی سی آئی کا ایڈوائزرنامزد کئے جانے پر اعتراض کیا تھا اور ان کے خلاف مہم بھی چلائی تھی لیکن ڈائریکٹر جنرل ٹریٖڈ آرگنائزیشن (ڈی جی ٹی او) نے25مارچ 2019 کویہ فیصلہ دیا کہ سید مظہرعلی ناصر کو فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے پاس ایڈوائزر مقرر کرنے کا اختیار تھا اس لئے انکی تقرری پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ گلزار فیروز نے کہا کہ یو بی جی نے گزشتہ پانچ الیکشن میں تمام نشستوں پر کامیابی سے ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی کی نمائندہ تجارتی تنظیم ہے اور مسلسل شکستوں نے یو بی جی مخالفین کے ذہنی توازن کو بگاڑ دیا ہے اسی لئے وہ راتوں کو خواب میں اپنے مبینہ کامیابی دیکھتے آئے ہیں ۔
لیکن ملک بھر کی بزنس کمیونٹی مفاد پرست اور فصلی بٹیروں کو پہچان چکی ہے اور آئندہ بھی تمام الیکشن میں انہیں مستردکردے گی۔