مرکنٹائل ایکس چینج میں 7.7ارب روپے کے سودے

72

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,846 کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز, انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 7.7ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 10,138 رہی۔سب سے زیادہ سودے این ایس ڈی کیو 100 کے ہوئے جن کی مالیت 3.579 ارب روپے تھی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 1.259 ارب روپے, ڈی جے کے سودوں کی مالیت 959.896 ملین روپے, کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 686.456 ملین روپے, ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 649.580 ملین روپے, پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 235.803 ملین روپے, چاندی کے سودوں کی مالیت 163.061 ملین روپے, ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 117.120 ملین روپے, پلیڈپم کے سودوں کی مالیت 58.430 ملین روپے, کاپر کے سودوں کی مالیت 37.216 ملین روپے, قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 34.050 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 4.801 ملین روپے رہی۔ایگریکلچرل کموڈٹیز میں کاٹن کی 19 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 9.302 ملین روپے تھی۔