چارسدہ،ما ہ رمضان میں اشیائے خورونوش  کی ترسیل کوممکن بنایاجائے، عرفان اللہ

69

پشاور(اے پی پی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرچارسدہ عرفان اللہ نے متحدہ دکانداروں اور تاجراتحادکے وفد سے ملاقات کی ،صدرحکیم اللہ اور دیگر عہدیداروں بھی اس موقع پرموجود تھے۔ڈی پی او عرفان اللہ نے وفدکا موقف سنااورہرممکن تعاون اور تحفظ کایقین دلایا۔انہوں نے تاجربرادری سے اپیل کی کہ وہ ما ہ رمضان میں اشیائے خوردونوش کی ترسیل کوممکن بنائے تاکہ روزہ داروں کواشیائے خوردونوش کی خریداری میں دشواری کاسامنانہ کرناپڑے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ دکانداراورتاجربرادری محکمہ خوراک کی جانب سے مقررہ کردہ نرخنامے پراشیائے خوردونوش کی فروخت کوممکن بنائے تاکہ روزہ داروں کوریلیف مل سکے