رمضان اور قرآن کا باہمی تعلق ہی انسان میں تقویٰ حاصل کر نے کا عظیم ذریعہ ہے

48

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی )جماعت اسلامی حلقہ پی پی 117کے امیرعمران رشید،جنرل رانا محمد اقرارنے رمضان اور قرآن کی عظمت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ رمضان اور قرآن کا باہمی تعلق ہی انسان میں تقویٰ حاصل کر نے کا عظیم ذریعہ ہے۔ انسان کی زندگی کے ہر سال میں 365دنوں میں اللہ تعالی نے انسان سے روزہ رکھنے کے لیے صرف 30 دن کا مطالبہ رکھا ہے کہ اے ایمان والوں! تم پر روزے فرض کیے گئے ہیں جیسا کہ گزشتہ امتوں پر فرض کیے گئے تھے تاکہ تم متقی بن جائو۔ یہ اللہ کا انسان کے لیے بہت ہی عظیم پیغام ہے، بہت بڑا انعام ہے۔ انسان کی معمولات زندگی میں تبدیلی لانے کا عظیم ذریعہ ہے انسان سال بھر غلطیاں کرتا ہے گناہ میں مبتلا ہوتا ہے۔ جو شخص ایمان اور احتساب کے ساتھ اس مہینے میں روزہ رکھتا ہے۔ اللہ تعالی اس کو گناہوں سے پاک کرتے ہیں اور پھر انسان رمضان کی برکتیں حاصل کر نے کے بعد جہاں ایک ایسی رات جس کو شب قدر کہا گہا ہے جو ہزار مہینوں کی عبادت سے بڑھ کر ہے۔لہٰذا ایمان اور احتساب کے ذریعے رمضان کا گزارنا دراصل یہی رمضان کا مقصد اور پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو اسلامی ریاست بنانے کا پیغام دیتے ہیں۔لیکن جب تک مطلوبہ ماحول تیار نہیں ہو گا اسلامی ریاست کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔ جماعت اسلامی دعوت کے ذریعے سے ایک ایسا ماحول پیدا کر سکتی ہے کہ ہے جس سے اسلامی ریاست کا عمل قریب سے قریب تر ہو جائے۔