بلوچستان میں داخل ہونیوالا آندھی  اور بارشوں کا سلسلہ جاری

95

کوئٹہ (آ ئی این پی)مغربی ہوائوں سے بلوچستان میں داخل ہونیوالا آندھی اور بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور صوبے کے شمالی، وسطی اور جنوبی اضلاع میں تیز ہوائوں کے ساتھ ابر کرم برسا،بارشوں کا نیا سسٹم ایران اور افغانستان کے راستے بلوچستان میں داخل ہو چکا ہے جس کے بعد صوبے کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواوں کے ساتھ بارشیں ہو رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ژوب 8، قلات میں 6، بارکھان 2 اور دالبندین میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ کوئٹہ، ژوب، قلات، سبی، نصیر آباد اور مکران ڈویژن میں آندھی اور بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ ایک سے دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔