کتاب ’’المجاہد فی سبیل اللہ‘‘ پر دفعہ 144کے تحت پابندی عاید

203

پشاور(اے پی پی)ڈپٹی کمشنر ضلع بنوں عطا الرحمن نے کمشنر بنوں ڈویژن کی وساطت سے محکمہ داخلہ،قبائلی امور کے جاری کردہ خط کے مطابق کالعدم تنظیم جیش محمد کی طرف سے طبع شدہ کتاب ’’المجاہد فی سبیل اللہ‘‘ پر ضلع بنوں میں ترسیل،اشاعت اور فروخت پر 14مئی 2019 ء سے 12جون 2019ء تک ایک ماہ کے لیے دفعہ 144کے تحت سخت پابندی عایدکر دی ہے کیونکہ مذکورہ کتاب کے اثرات پاکستان کے قومی مفاد کے خلاف ہیں لہٰذا خلاف ورز ی کرنے والوں کے خلاف تعزیرات پاکستان PPC-188کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس امر کا اعلان ڈپٹی کمشنر بنوں کے دفتر سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا ہے۔