پاکستانی کرنسی دنیا کی بدترین کرنسیز میں شامل

237

کراچی: تبدیلی سرکار کے دور حکومت میں ڈالر کو لگتے پروں نے پاکستانی کرنسی دنیا کی بدترین کرنسیز میں شامل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تبدیلی سرکار کی حکومت کے باعث پاکستانی کرنسی دنیا کی بدترین کرنسیز میں شامل ہوگئی ہے ڈالر کی مسلسل بڑھتی قیمت نے پاکستانی  روپیہ  کی قدر گرا دی ہے جس کے باعث اب پاکستان اپنے خطے میں بھی سب سے پیچھے چلاگیا ہے۔

اب بھارتی 100 روپیہ پاکستانی روپے کے مقابلے 207 کا ملے گا جبکہ ہم سے آزادی حاصل کرنے والا بنگلادیشی 100 ٹکا پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں 171 روپے کا ہوگیا ہے ۔

یہی نہیں گزشتہ 18 سال سے حالت جنگ میں رہنے والا افغانستانکی کرنسی نے بھی پاکستانی روپیہ کو پیچھے چھوڑدیا ہے ، افغانی 100 روپیہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں 183 روپے کا ہوگیا ہے۔

سارک ممالک کے ایک اور رکن نیپالی 100 روپے کی قیمت پاکستانی روپے کے مقابلے میں 120 کی سطح پر آگئی ہے۔