وزارت پوسٹل سروسز کے ملک بھر میں ریسٹ ہاؤسز کو عوام کیلئے کھول دیا گیا

201

وزارت پوسٹل سروسز کے ملک بھر میں ریسٹ ہاوسز کو عوام کیلئے کھول دیا گیا، شہری تفریحی مقامات کی سیر کے دوران  انتہائی کم معاوضے پرسرکاری ریسٹ ہاوسز میں قیام کر سکیں گے۔

وزارت پوسٹل سروسز کے ملک بھر میں ریسٹ ہاوسز کو عوام کیلئے کھول دیا گیا،وفاقی وزیر مراد سعید کی ہدایت پر ریسٹ ہاوسز سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن جاری  کر دیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق شہری تفریحی مقامات کی سیر کے دوران سرکاری ریسٹ ہاوسز میں قیام کر سکیں گے،ریسٹ ہاوسز انتہائی کم معاوضے پر دستیاب ہوں گے۔

وفاقی وزیر مراد سعید کی ہدایت پر کراچی سے مری تک تمام ریسٹ ہاوسز کی تزئین و آرائش مکمل کر لی گئی ہے،ایوبیہ، گلیات،سوات، گلگت،مظفر آباد کی حسین وادیوں میں قائم ریسٹ ہاؤسز دستیاب ہوں گے۔

لاہور، کراچی، پشاور،کوئٹہ میں بھی سرکاری ریسٹ ہاوسزکی تزئین و آرائش مکمل کر لی گئی ہے،شہری کم سے کم1200اور زیادہ سے زیادہ 3000روپے میں قیام کر سکیں گے۔

فیصلہ ملکی وسائل کے بہتر استعمال اور عوامی سہولت کے پیش نظر کیا گیا،اقدام سےحکومتی آمدن میں اضافہ اور عوام کے اخراجات میں کمی ممکن ہو سکے گی، شہری پاکستان پوسٹ کی ایپ سے بھی ریسٹ ہاوسز کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔