بلاول اور میری صلح ہو گئی ہے،شیخ رشید

155

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور میری صلح ہوگئی ہے، لاہور والے ہماری اس پاکیزہ محبت سے جلتے ہیں۔

لاہور میں پر یس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، ہم چاہتے تو ان کے کچرے پر ڈبہ رکھ سکتے تھے لیکن ہم صفائی کررہے ہیں، نواز، شہباز اور حمزہ کی عمران خان بھل صفائی کر رہے ہیں، اس میں دشواریاں ہیں، ملک کو فیصلہ کرنا ہے کہ مہنگائی کے ذمہ دار 40 سال کے ڈکیت ہیں یا 9 ماہ کے حکمران؟، سندھ کو ایڈزدہ کردیا گیا یہ لوگ چلو بھر پانی میں ڈوب مریں۔

شیخ رشید نے کہا کہ بے شرموں کو شرم نہیں آتی آگے سے دانت نکال رہے ہیں، یہ لوگ گھروں میں بیٹھے ہوتے ہوں اور ضمانتیں ہو جاتی ہیں، بعض ایسے اسمارٹ ہیں کہ لندن میں بیٹھ کر سازشیں کررہے ہیں۔ ان لوگوں کو تو چھٹی والے دن بھی ضمانت مل جاتی ہے، عمران خان کی پوری کوشش ہے کہ انہیں این آر او نہ ملے، انہیں باہر جانے کی اجازت دے دی جائے تو سارا اتحاد ختم ہو جائے گا، سب چور اکٹھے ہونے جا رہے ہیں، اپوزیشن کوعید کے بعد سڑکوں پر نکلنے دیں پتہ چل جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے مجھ سے صلح کر لی، جس پر لاہور والے جلتے ہیں، دو دلوں کی پاکیزہ محبت کے درمیان لاہوریے قیدو بن گئے ہیں عالمی طاقتیں نہیں چاہتیں کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں، جس کے لیے سی پیک کیخلاف سازشیں ہورہی ہیں عید الفطر کے موقع پر کراچی سے دیگر شہروں کے درمیان 5 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کو ایڈز کر دیا گیا ہے، سکھر کی حالت ٹھیک نہیں ہیں، میں خود وہاں جا رہا ہوں، یہ لوگ چلو بھر پانی میں ڈوب مریں، نہیں شرم نہیں آتی، 70 برس میں غریب سندھیوں کیلئے کچھ نہیں کیا گیا شیخ رشید نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ بلاول نے مجھ سے صلح کر لی ہے جس پر لاہورئیے جلتے ہیں اور یہ 2 دلوں کی پاکیزہ محبت کے درمیان قیدو بن گئے ہیں۔