شاداب خان لندن روانہ ،آج تفصیلی چیک اپ ہوگا

53

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میڈیکل رپورٹ کلیئر آنے کے بعد کرکٹر شاداب خان قومی ٹیم کو جوائن کرنے کیلئے لندن روانہ ہوگئے۔ انہیں ہیپاٹائٹس وائرس کنڑول ہونے پر دوبارہ قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ پروگرام کے مطابق 21سالہ اسپنر آج ڈاکٹر پیٹرک کینڈی کو تفصیلی چیک اپ کرائیں گے۔3ہفتے پہلے یپاٹائٹس سی کی نشاندہی پر ڈاکٹر پیٹرک ہی نے ان کے لیے ادویات تجویز کی تھیں۔ شاداب خان 20 مئی کو قومی ٹیم کو جوائن کریں گے تاہم ورلڈکپ کے 24اور 26مئی کو افغانستان اور بنگلادیش کے خلاف شیڈول پریکٹس میچوں میں ان کی شمولیت فٹنس سے مشروط اور ٹیم مینجمنٹ کی صوابدید پرہوگی۔