ورلڈ تائیکوانڈو چیمپین شپ

44

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ورلڈ تائیکوانڈو چیمپین شپ میں پاکستان کے ہارون خان کو تیسرے رائونڈ میں سخت مقابلے کے بعد اولمپک چیمپئن پرتگال کے براجینکا کے ہاتھوں 10-9سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ورلڈ تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کے مقابلے برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں جاری ہیں جس میں58- کلوگرام مینز کیٹگری کے پہلے رائونڈ میں پاکستان کے ہارون خان نے اپنے شاندار کھیل کی بدولت پولینڈ کے میٹیویس نواک کو 13-25سے شکست دی جبکہ دوسرے رائونڈ میں یورپی پلیئر کیخلاف بھی 33-28سے کامیابی حاصل کی۔ تیسرے رائونڈ میں ہارون خان نے اولمپک گولڈ چیمپین پرتگال کے براجینکا کو ٹف ٹایم دیا اور سخت مقابلے کے بعد 10-9پوائنٹس سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔