قومی کھیل ہاکی ٹیم کے ٹوکیواولمپک گیمزمیں شرکت کے امکانات ختم

42

کراچی(وائس آف ایشیا)پاکستان ہاکی ٹیم کے ٹوکیو اولمپک گیمزمیں شرکت کے امکانات تقریبا ختم ہوگئے ۔قومی کھیل ہاکی کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آگئی، انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پری کوالیفائنگ رائونڈ میں پاکستان کو شامل نہیں کیا، پری کوائلیفائنگ راونڈ 15جون سے فرانس میں شروع ہورہا ہے، عالمی فیڈریشن نے پرو ہاکی لیگ میں عدم شرکت پر پاکستان کو کوائلفائنگ رائونڈ میں شامل نہیں کیا، لیگ میں عدم شرکت قومی فیڈریشن پر ایف آئی ایچ نے 25ملین کا جرمانہ بھی کیا تھا۔دوسری جانب سیکریٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ کا موقف بھی سامنے آگیا، ان کا کہنا ہے کہ کوشش کریں گے کہ پاکستان ٹوکیو اولمپکس کے لیے پری کوائلیفائنگ رائونڈ کھیلے، اس سلسلے میں ایف آئی ایچ کو خط لکھ رہے ہیں کہ اگر پاکستان کے لیے کوئی جگہ بنتی ہے تو موقع دیا جائے۔ آصف باجوہ نے مزید کہا کہ ذاتی طور پراسلام آباد جاکر حکومت کے سامنے اس مسئلے کو اٹھائوں گا،امید ہے حل نکل آئے گا،جو کچھ بھی ہوا وہ ناقص پلاننگ کے باعث ہوا۔